اِک مسیحا نفس رہنما مل گیا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2012ء میں شائع ہونے والی مکرم محمود انور صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
اِک مسیحا نفس رہنما مل گیا
خرقہ پوشوں کو ظلِّ ہُما مل گیا
اِک دعا جو سدا دل میں کرتا رہا
اس دعا کا مجھے یہ صلہ مل گیا
عجز کی راہ اس کو پسند آگئی
یوں حقیقت میں مجھ کو خدا مل گیا
جس کی اپنی ہی لذّت تھی اپنا سرور
اب دعاؤں میں ایسا مزا مل گیا
دشت پُرخار میں دہر بے آب میں
ہم کو چشمۂ آبِ صفا مل گیا