آنکھ ہے نمناک ، دل مسرور ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
آنکھ ہے نمناک ، دل مسرور ہے
ربّ تعالیٰ کو یہی منظور ہے
ایک ہی مشعل کی کرنیں ذی وقار
وہ بھی تھا اِک نُور یہ بھی نُور ہے
وہ غنی تھا یہ سخی ابن سخی
وہ مظفر تھا تو یہ منصور ہے
ہم وفا دارِ امامِ وقت ہیں
چار پشتوں سے یہی منشور ہے