آپ آئیں اندھیرے بڑے چھا گئے ہیں — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل جون 2025ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اگست 2014ء میں مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
آپ آئیں اندھیرے بڑے چھا گئے ہیں
کہ ہر سُو خسارے جگہ پا گئے ہیں
یہاں پھول معصوم روندے گئے ہیں
درندہ صفت بھیڑیے آگئے ہیں
یہاں موت کا رقص جاری و ساری
کہ پردے دماغوں پہ وہ چھا گئے ہیں
اے مالک! مصیبت کو اب ٹال دے تُو
یہ غم جاں گسل ہیں کہ جاں کھا گئے ہیں
منادی صدا پر صدا دے رہا ہے
جنہوں نے ہے مانا سکوں پا گئے ہیں