آپ کے جو قلم سے رقم ہوگئی – نظم
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2003ء میں مکرمہ درّثمین طاہر صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
آپ کے جو قلم سے رقم ہوگئی
درد کی داستاں معتبر ہوگئی
زندگی ہم غریبوں کی کیا خوب تھی
آپ کے ساتھ جتنی بسر ہوگئی
آپ کی شب کو بے درد سمجھے گا کیا
نیند آئی نہ ہو کہ سحر ہوگئی