آیا مرا مسیح تو کیا لایا انقلاب؟ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍فروری 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
آیا مرا مسیح تو کیا لایا انقلاب؟
تقدیرِ کُل جہاں کے ستارے بدل گئے
اہل زمیں کے کیوں نہ بدلتے بھلا قلوب!
جب چشمِ آسماں کے اشارے بدل گئے
جن کی جبیں تھی فرش پر پہنچے ہیں عرش پر
آ دیکھ! کس طرح سے وہ سارے بدل گئے