اٹھ گیا بزمِ جہاں سے اور اک عالی وقار – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 28؍ ستمبر 2009ء میں مکرم طاہر عارف صاحب کا کلام محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے:

اٹھ گیا بزمِ جہاں سے اور اک عالی وقار
باغِ احمد کا شجر اک خوشنما و سایۂ دار
منکسر ، عاجز ، وہ خادم دیں کا، سلطان نصیر
رحمتیں مولیٰ کی ہوں تربت پہ اس کی بے شمار
کاتبِ احوالِ ملّت لمحہ لمحہ کا امیں
مخزنِ تاریخ تحریر و بیاں کا شاہسوار
قلبِ صافی پر ہوا نازل فلک سے نورِ حق
یوں قلم چلتا گیا کہ جیسے تیغِ تیز دھار

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/hixp3]

اپنا تبصرہ بھیجیں