اک آگ سی سینوں میں دہکائے ہوئے رہنا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2006ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا خدام احمدیت سے منظوم خطاب شائع ہوا ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں:
اک آگ سی سینوں میں دہکائے ہوئے رہنا
سجدوں سے جبینوں کو چمکائے ہوئے رہنا
بے چین سدا رہنا دنیا کی ضلالت پر
گمراہیٔ عالم پر غم کھائے ہوئے رہنا
مومن ہو تو مت سیکھو منکر کی طرح ہرگز
آفات سے ڈر جانا گھبرائے ہوئے رہنا
افضالِ الٰہی پر لازم ہے تشکّر ہی
کچھ زیب نہیں دیتا اِترائے ہوئے رہنا