اک نئے دَور کا پاسباں ہوگیا – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مارچ 2012ء میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے حوالہ سے کہی گئی مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
اک نئے دَور کا پاسباں ہوگیا
وہ کڑی دھوپ میں سائباں ہوگیا
اُس کی خاطر زمیں نے دکھائے نشاں
اُس کی خاطر گواہ آسماں ہوگیا
جو کہا اُس نے پورا نشاں ہوگیا
اُس کا دشمن ہوا جو کوئی معتبر
دیکھتے دیکھتے ہوگیا دربدر
جو فضاؤں میں تھا آگیا خاک پر
حکمراں تھا کوئی بے اَماں ہوگیا
جو کہا اُس نے پورا نشاں ہوگیا
اُس کے کوچے سے پھر ریگزاروں تلک
ریگزاروں سے پھر مرغزاروں تلک
اُس کی تبلیغ پہنچی کَناروں تلک
مرجعِ خاص پھر قادیاں ہوگیا
جو کہا اُس نے پورا نشاں ہوگیا