اک گونا عقیدت ہے مجھے کاہکشاں سے – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جون 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

اک گونا عقیدت ہے مجھے کاہکشاں سے
نسبت ہے مری خاک کو اک شاہِ شہاں سے
وقت آئے تو کر دیتے ہیں ہم پیش دل و جاں
ہم کام نہیں لیتے فقط آہ و فغاں سے
یہ عشق کے آداب میں توہینِ وفا ہے
اک لفظ بھی شکوے کا نکل جائے زباں سے
عشق شہ شاہاں سے ملے ہم کو دو عالم
کیا ملنا تھا شبیرؔ ہمیں عشقِ بُتاں سے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/PMNjB]

اپنا تبصرہ بھیجیں