اک ہمت سے بیدار ہیں ہم – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 ستمبر 2010ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اک ہمت سے بیدار ہیں ہم
ہر جذبے سے سرشار ہیں ہم
ہم بوجھ اٹھانے والے ہیں
اس دھرتی کے معمار ہیں ہم
تنویر افق پر جس کی ہے
اس مہدی کا اقرار ہیں ہم
اک عشق کا مرکز ہے اپنا
اک سوھنے کا دیدار ہیں ہم
اب وقت ہمیں کیا روکے گا
اب وقت کی ہر رفتار ہیں ہم