اگر جئے تو یہ کارِ مُحال کرنا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اپریل 2008ء میں مکرم مبشر احمد محمودؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اگر جئے تو یہ کارِ مُحال کرنا ہے
کسی کی چشمِ ستم کیش کو بدلنا ہے
جو طِفل دل ہے تو پھر عمر بھر نظر رکھنا
کسے خبر ہے کہ اس نے کہاں مچلنا ہے
کسی کی زُلفِ سیاہ سے گُزر بھی جا محمود
ابھی تو چشمِ غزالاں سے بھی نپٹنا ہے