اہل افریقہ کے دل چمکے خدا کے نور سے – نظم
حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ افریقہ کے حوالہ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2005ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:
اہل افریقہ کے دل چمکے خدا کے نور سے
جن کو اک نسبت ہے شائد جلوہ ہائے طور سے
جگمگا اٹھی ہے پھر تاریک دھرتی دیکھنا!
دَور افریقہ کا پلٹا دورۂ مسرور سے
دیکھنے والوں پہ چھا جاتی ہیں کیسی مستیاں!
دیکھتا ہے جب کبھی وہ دیدۂ مخمور سے