ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا – جلسہ سالانہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت جناب خلیق بن فائق گورداسپوری کی ایک نظم میں جلسہ سالانہ برطانیہ 1997ء کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں۔
ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا
جذبہ شوق بھی دیکھا ترے دیوانوں کا
ہر کوئی طالبِ دیدار تھا دیوانہ وار
شمع پہ جھوم کے آنا تیرے پروانوں کا
رنگ اور نسل میں رکھا نہ کوئی فرق روا
حال ایسا تو کہیں دیکھا نہ ایوانوں کا