ایک تھی گمنام بستی ، ہے انوکھا یہ نشاں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم ’’یہ سائبان‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ایک تھی گمنام بستی ، ہے انوکھا یہ نشاں
گونجتی ہے ساری دنیا میں صدائے قادیاں
اس کے کوچے میں مسیحائے زماں کے نقش پا
آسماں سے ہے زمیں پر دیکھ اُتری کہکشاں
نُور میں ڈوبا ہوا ماحول تاحدِ نظر
غیر ممکن ہے بُھلا دے جس نے دیکھا یہ سماں
تشنہ روحوں کے لئے جاری ہے چشمہ فیض کا
آئو محرومو! کبھی آ کر تو دیکھو تم یہاں
امنِ عالم کی ضمانت ہے، یہی بنیاد بھی
ہے نظامِ نَو کا حامل دوستو! یہ سائباں