ایک عالم کا آفتاب گیا = محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب
محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے بارہ میں ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت مکرم طاہرؔ عارف صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:
ایک عالم کا آفتاب گیا
سرخرو اور کامیاب گیا
ہجر والوں کا باوفا ساتھی
عزم کا ایک اَور باب گیا
باصفا، باوفا و باتدبیر
دُرّ یکتا و لاجواب گیا