ایک ہی لمحے ہزاروں لاکھ سجدہ ریز تھے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمد صادق جنجوعہ صاحب کی عالمی بیعت کے حوالہ سے لکھی گئی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ایک ہی لمحے ہزاروں لاکھ سجدہ ریز تھے
جن کے پیمانے خداکے عشق سے لبریز تھے
کیاں کہوں کیا مَیں نے دیکھی شان ان عشاق کی
چہرے تھے گل ہائے خنداں منہ سبھی گلریز تھے
آج صادق مل گیا تھا زندگی کا ماحصل
اپنے آقا کی طرح ان کے قدم بھی تیز تھے