اے تخیّل گر رسائی پر تجھے کچھ ناز ہے – حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15فروری 2005ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
اے تخیّل گر رسائی پر تجھے کچھ ناز ہے
تا سرِ عرشِ بریں تیری اگر پرواز ہے
تُو میرے محمود کے احسان کی تصویر کھینچ
نقش اُن کے حسن کا در پردۂ تحریر کھینچ
پنجۂ تسخیر سے بالا مَہِ کامل نہیں
توڑنا تارے فلک کے یہ کوئی مشکل نہیں
پر احاطہ مردِ کامل کا بہت دُشوار ہے
یہ وہ نکتہ ہے جہاں ادراک بھی لاچار ہے