اے خاکِ ارضِ خادمِ سردار مرسلیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ یکم جون 2005ء میں طبع شدہ مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی ایک نظم ’’قوم بلالؓ سے خطاب‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

اے خاکِ ارضِ خادمِ سردار مرسلیں
اے سلکِ تابدار کے ٹوٹے ہوئے نگیں
اے ارضِ پاک ۔ روحِ بلالیؓ کی سرزمیں
دل کی نشاط ، روح کے ارماں قبول کر
قومِ بلالؓ نذرِ دل و جاں قبول کر
آیا ہے تیرے پاس زمانے کا خود امام
لے کر صفا و صدق و صداقت کا اہتمام
ساغربکف ہے بزم تو ساقی بدست جام
اٹھ اور نئی حیات کا ساماں قبول کر
قومِ بلالؓ نذرِ دل و جاں قبول کر

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/JaR8v]

اپنا تبصرہ بھیجیں