اے خدا درد بھرے دل سے ہیں فریاد کناں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍فروری 2007ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی نظم ’’محبت سب سے‘‘ سے انتخاب پیش ہے:
اے خدا درد بھرے دل سے ہیں فریاد کناں
عالم الغیب ہے تُو حالِ نہاں تجھ پہ عیاں
تیری الفت میں ہے منظور ہمیں دار و رسن
تیرے محبوب کے عشاق ہیں اے جانِ جہاں
تیرے ہی لطف و کرم سے تجھے پایا ہم نے
تیرے پانے سے ہی پائی دل مضطرنے اماں
تُو اگر خوش ہے تو پھر ہم کو ذرا فکر نہیں
پھینک دیں گے ہمیں اغیار پس مرگ کہاں