اے خلیفۃ المسیح – نظم

رسالہ ’’النساء‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں محترمہ خدیجہ سلطانہ صاحبہ کی ایک نظم بعنوان شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اے خلیفۃ المسیح
تجھ پہ قرباں ہم سبھی
تو امامِ حق نوا
تو نویدِ زندگی
تو جریٔ اللہ کا نور
تو ضیاءِ احمدی
اے خلیفۃ المسیح
تجھ پہ قرباں ہم سبھی
اے جمیل و بے نظیر
اے محبت کے سفیر
عاشقِ احمد تمام
ہوگئے تیرے اسیر
تیرا جو پیرو ہوا
پا گیا اعلیٰ نصیب
اے خلیفۃ المسیح
تجھ پہ قرباں ہم سبھی

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/RafVd]

اپنا تبصرہ بھیجیں