اے شہیدِ احمدیت ! ہو سدا فائزالمرام – نظم
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 24جون 2010ء میں شامل اشاعت مکرم خورشید احمد پربھاکر صاحب کی شہدائے لاہور کی یاد میں کہی جانے والی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اے شہیدِ احمدیت ! ہو سدا فائزالمرام
آ رہے ہیں تم کو ملنے سرفروشاں تیز گام
ہے تمہارے خون سے روشن چراغِ زندگی
تا ابد روشن رہے قندیل یہ دورِ تمام
احمدیت کی صداقت زیستِ سرمد ہو مُدام
قوم کی ہو زندگی عزّ و وقار و احتشام
اس دلِ مضطر کا عالم پوچھئے ، مت پوچھئے
جا رہا خورشیدؔ ہے یہ ہاتھ سے ، لے اس کو تھام