اے مسیح ، اے عظمتِ اسلام کے زندہ نشاں – نظم

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘کراچی اپریل2008ء میں محترمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:

اے مسیح ، اے عظمتِ اسلام کے زندہ نشاں
تو محمدؐ مصطفیٰ کے دین کا ہے پاسباں
تو وہ پانی تھا جو آیا آسماں سے وقت پر
دین کے اُجڑے چمن کو کر دیا جنت نشاں
تو وہ زمزم تھا جو پھوٹا سر زمین ہند سے
تیرے دم سے ہوگئیں سیراب بنجر وادیاں
تو خدا کی گود میں تھا مثلِ طفلِ شیر خوار
تھا خدا تیرے لئے مانندِ پدرِ مہرباں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں