اے مصلح موعود ؓ – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری و فروری 2008ء میں مکرم میر اﷲ بخش صاحب کی حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں کہی ہوئی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
تو مہدیٔ موعودؑ کا فرزندِ گرامی
تو شوکتِ اسلام کا سرمست پیامی
اسلام کی دنیا میں اشاعت تیرا مقصود
اے مصلح موعود ؓ
دشمن نے وہ سب کچھ کیا اس سے جو بَن آیا
ہر رنگ میں طوفان عداوت کا اٹھایا
آتے ہی تیرے سامنے ہر شے ہوئی نابود
اے مصلح موعودؓ
اﷲ نے تجھے کلمۂ تمجید سے بھیجا
رحمت سے روانہ کیا تائید سے بھیجا
تو اس کی غیوری سے زمانے کا ہے محمود
اے مصلح موعودؓ
ماشاءاللہ