اے پیارے تجھ کو دیکھ کے ہی مَیں آنکھیں نُور سے بھرتا ہوں – نظم
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:
اے پیارے تجھ کو دیکھ کے ہی مَیں آنکھیں نُور سے بھرتا ہوں
مَیں دید پہ تیری جیتا ہوں اور تیری دید پہ مرتا ہوں
مرے خوابوں اور تعبیروں میں، مری یاد کی سب تصویروں میں
اک نام ترا ہی آتا ہے ، اس نام کی مالا جپتا ہوں
یہ ہجر کی آتش چیز ہے کیا ، اک ہجر زدہ ہی جانے ہے
مَیں اتنا کندن بنتا ہوں ، اِس آگ میں جتنا جلتا ہوں