’’بخارِ دل‘‘ کا تعارف
حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ جماعت میں ایک ممتاز مقام کے حامل ہیں۔ آپؓ کا تعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صھری خاندان سے ہے۔ آپ بہت نیک اور خدا رسیدہ انسان تھے اور نہ صرف حاذق طبیب اور ماہر سرجن تھے بلکہ بلند پایہ انشاء پرداز، فصیح البیان مقرر، مایہ ناز ادیب اور قادر الکلام شاعر بھی تھے۔ ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 1995ء میں آپؓ کے مجموعہ کلام ’’بخار دل‘‘ پر مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا ناقدانہ تبصرہ شامل ہے۔