برتر از وہم و گماں ہے عاشقوں کا کاروبار – نعت
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جون 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم محمد ظفراللہ خان صاحب کی ایک طویل نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
برتر از وہم و گماں ہے عاشقوں کا کاروبار
لاکھ ہوں دنیا میں کام ان کو مگر دل محو یار
آلہ تقدیر ربّانی ہیں اس عالم میں وہ
نور حق در جسمِ انسانی ہیں اس عالم میں وہ
روئے حق کا سب سے افضل آئینہ ہے مصطفی ؐ
خوئے حق کی ایک کامل جلوہ گاہ ہے مصطفی ؐ
ہے اُسی کے نُور سے روشن یہ بزم اصفیاء
سب اُسی گردوں کے تارے اولیاء و انبیاء
اب مسیح مصطفی ؐ مامور ہے اِس فرض پر
تا دکھا وے صد نشانِ صدقِ آں بارِ دگر