بچوں کو بدنی سزا
جماعت احمدیہ جرمنی کے جرمن زبان میں شائع ہونے والے سہ ماہی رسالے ’’یوگنڈ جورنال ڈیر جماعت‘‘ برائے موسم گرما 1998ء میں شائع ہونے والے بعض مضامین کا تعارف پیش ہے:
بچوں کو بدنی سزا دیئے جانے کے بارے میں مکرمہ لبنیٰ افضال صاحبہ رقمطراز ہیں کہ یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ والدین کی اکثریت بچوں کو بدنی سزا دینے کے حق میں ہے اور اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ والدین کی اکثریت بدنی سزائیں دیتی بھی ہے۔ والدین اپنی صفائی میں جو بات پیش کرتے ہیں وہ بچوں کی نافرمانی اور اپنی انا ہوتی ہے۔ … دراصل والدین کو بچوں پر تربیتی اثر ڈالنا چاہئے اور اُن کی شخصیت کو مضبوط بنانا چاہئے نہ کہ مارپیٹ کے ذریعے اُنہیں ذہنی طور پر ناکارہ ہونے دیا جائے۔ پیار و محبت اور حکمت کے ذریعہ بچوں کی اندرونی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہئے۔