بچوں کے دانت
ابتدائی عمر میں دانتوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آج کل نصف سے زائد بچوں کے دانت خراب ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ والدین کی لاپرواہی ہے۔
جب بچہ چند ماہ کا ہی ہو تو اسے وٹامن سی اور ڈی دینی چاہئیں کیونکہ اس میں فاسفورس اور کیلشیم ہوتا ہے جو دانت بنانے میں سیمنٹ کا کام دیتے ہیں۔
بچہ جب برش کرنے کے قابل ہو جائے تو اسے صحیح طریقہ سکھانا چاہئے۔ برش نرم ہو جسے ایک ماہ سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ جب دانتوں کو ایک دفعہ کیڑا لگ جائے تو اسے نکالنا بڑا مشکل ہوتا ہے اس لئے صرف صبح و شام کی صفائی ہی کافی نہیں بلکہ کھانا کھانے کے بعد اور خاص طور پر میٹھی چیز کھاکر دانت ضرور صاف کرنے چاہئیں۔
بچوں کے دانتوں کے متعلق مفید معلومات مکرمہ فرزانہ بخاری صاحبہ کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جنوری 1998ء میں ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہیں۔