بچوں کے لئے احتیاطی تدابیر
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 11؍اپریل 1995ء میں مکرمہ ڈاکٹر امتہ الرقیب صاحبہ اپنے مضمون میں لکھتی ہیں کہ جب بچے رینگنا یا چلنا شروع کردیں تو انہیں اپنی نگرانی میں رکھنا چاہئے اور ان کی پہنچ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نقصان کا باعث بن سکتی ہو مثلاً دوائیں، صابن، شیمپو، ماچس، سگریٹ، چھری، چاقو، شیونگ کا سامان، کیل، سلائیاں اور دیگر ہتھیار وغیرہ۔ اسی طرح بجلی کی تاریں، پنکھے، استری، ہیٹر ، چولہے نیز گرم برتن اور گرم دودھ وغیرہ سے بھی بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح گھر میں فرش پر کوئی سکہ، مٹر کا دانہ یا پلاسٹک کا لفافہ بھی نہیں رہنے دینا چاہئے۔