بھولے گا نہ وہ لمحۂ شورِ قیامت – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر 2010ء میں سانحہ لاہور کے حوالہ سے مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

بھولے گا نہ وہ لمحۂ شورِ قیامت
پھٹتا ہے جگر لکھوں جو تفصیلِ شہادت
کس کس کا لہو تھا جو سرِ فرشِ عبادت
بہتا تھا اٹھائے ہوئے اِک بارِ امانت
ہر قطرۂ خوں سے چھلکتی تھی اطاعت
اے ملّتِ اسلام کے معصوم شہیدو!
بہتے ہوئے اشکوں سے مَیں دیتا ہوں سلامی

ہنستے ہوئے ہونٹوں سے پیا جامِ شہادت
مقبول ہوئی عرش پہ کیا خوب عبادت
اِک جَست میں پا گئے پہلوں کی رفاقت
سکھلا گئے دنیا کو عجب طرزِ شجاعت
یہ شان تمہاری تھی مسیحا کی کرامت
اے ملّتِ اسلام کے معصوم شہیدو!
بہتے ہوئے اشکوں سے مَیں دیتا ہوں سلامی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں