بہت اندھیرا ہے اس جہاں میں دیے جلاؤ محبتوں کے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2007ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:
بہت اندھیرا ہے اس جہاں میں دیے جلاؤ محبتوں کے
پڑیں گی رحمت کی کرنیں ہم پر چھٹیں گے بادل جو نفرتوں کے
عجیب بے حس ہوئی ہے دنیا کہیں بھی خوفِ خدا نہیں ہے
لگی ہیں مہریں نگاہ و دل پر کواڑ بند ہیں سماعتوں کے
اگر ہے دینے کا ہاتھ اوپر تو شکر لازم ہے عاجزی سے
ہمیشہ دیکھے ہیں چلتے چکر بھلے دنوں کے برے دنوں کے
نہ پوچھو مجھ سے کہ کیا گزرتی ہے اپنے پیاروں سے دُور رہ کر
خدایا سب کو سکون دینا جو دکھ اٹھاتے ہیں فاصلوں کے