بہیں اشک کیوں نہ پیارے ، نہیں ضبط غم کا یارا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ستمبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
بہیں اشک کیوں نہ پیارے ، نہیں ضبط غم کا یارا
کہیں کھو گیا افق پہ مری آنکھ کا وہ تارا
تُو فلک پہ رفعتوں کے کچھ اس طرح سے چمکا
ہوا ماند تیرے آگے ہر چاند ہر ستارہ