تجھ کو خدا نے سایۂ رحمت بنا دیا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جون 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی طویل نظم ’’سایۂ رحمت‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
تجھ کو خدا نے سایۂ رحمت بنا دیا
مسرور! تجھ پہ سایۂ رحمت خدا کرے
ہر سیدھی راہ پر رہے تیرا قدم قدم
ہر ہر قدم پہ تیری حفاظت خدا کرے
ہر مرحلے پہ تجھ سے ہو راضی ترا خدا
ظاہر ہو تجھ سے دوسری قدرت خدا کرے
اے جان جاں! جہاں ترا حلقہ بگوش ہو
اور تُو کرے جہاں کی امامت خدا کرے
کسب فیوض تیری دعا سے کریں گے ہم
ڈھونڈے تری دعا کو اجابت خدا کرے