تجھ کو خدا نے چُن لیا نُورِ ہدایت کے لیے … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری 2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍فروری 2016ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں چند شعراء کے کلام سے انتخاب شامل ہے۔اس میں سے حضرت مولانا ذوالفقار علی خاں صاحب گوہرؔ کا کلام ملاحظہ فرمائیں:
تجھ کو خدا نے چُن لیا نُورِ ہدایت کے لیے
اب تجھ سے بہتر کون ہے امر خلافت کے لیے
ہے مصلح موعود تُو ، اللہ کا محمود تُو
فضل عمر تجھ کو کہا حق نے فضیلت کے لیے