تم روک لو گے راستہ یہ صرف بھول ہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 16 اکتوبر 2020ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی ’’الناصر‘‘ اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں شامل مکرم ڈاکٹر وسیم احمد طاہر صاحب کا نمونہ کلام ہدیۂ قارئین ہے:

تم روک لو گے راستہ یہ صرف بھول ہے
دیکھو خدا کے ساتھ لڑائی فضول ہے
ہر ہر قدم پہ قہرِ خدا کا نزول ہے
سچائی جانچنے کا بھی کوئی اُصول ہے
تقدیر یہ اٹل ہے نہیں اختیار میں
’’مومن ہی فتح پاتے ہیں انجام کار میں‘‘

یہ رائیگاں سفر ہے سنو اب بھی مان لو
اب بھی ہے وقت، سچ کی حقیقت کو جان لو
قصوں کی راہ چھوڑ کے، زندہ نشان لو
جو کھو چکی ہے پھر سے وہی آن بان لو
دنیا کو چھوڑ دو درِ مولا کے پیار میں
’’مومن ہی فتح پاتے ہیں انجام کار میں‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں