تھا درود پاک کا آسرا کہ خبر ہو تیرے حبیب کو – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں شہدائے لاہور کی یاد میں مکرم محمد مقصود احمد منیبؔ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں ایک شہید کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
تھا درود پاک کا آسرا کہ خبر ہو تیرے حبیب کو
ترا دَر لہو سے سجا دیا کہ خبر ہو تیرے حبیب کو
کئی رہ گئے جو ہیں منتظر ترے ہجر میں تھے تڑپ رہے
مَیں تو چل پڑا مرے پیاریا! کہ خبر ہو تیرے حبیب کو
نہیں خون اَرزاں مرا کہ جو بہے اور پھر بھی سکوں رہے
ہے گواہ کابلِ خستہ گہ! کہ خبر ہو تیرے حبیب کو
ہے گواہ ربوہؔ کی سرزمیں کہ صفِ شہیداں کی ہے کمیں
یہ سنگھار اِس پہ ہے سج گیا! کہ خبر ہو تیرے حبیب کو