تھا سلیمؔ خوش مقال و نیک دل شیریں زباں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جون 2009ء میں محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی یاد میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
تھا سلیمؔ خوش مقال و نیک دل شیریں زباں
نکتہ سنج و نکتہ رس ، نکتہ نواز و نکتہ داں
زندگی کا اس کی مقصد خدمت انسان تھا
عظمت انسان پر پختہ سدا ایمان تھا
جہل و تاریکی کا دشمن ، علم و دانش کا حبیب
درحقیقت وہ تھا پیغامِ محبت کا نقیب