تھی خبر جس کی صحائف میں تُو وہ محمود تھا – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری فروری 2010ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارہ میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
تھی خبر جس کی صحائف میں تُو وہ محمود تھا
تُو وہی مصلح مقدّس تھا وہی موعود تھا
جس قدر خبریں مسیحؑ کی آمدِ ثانی کی تھیں
ان سبھی خبروں میں تیرا تذکرہ موجود تھا
تُو کہاں اِک فرد تھا ، اِک عہد تھا اِک دَور تھا
رُخ بدل دیتے ہیں جو دنیا کا ، وہ شہ زور تھا
کارنامے تیرے لکھ پاؤں نہیں میرا مقام
ہے قلم میرا شکستہ اور تُو ماہِ تمام