تیرا خیال کرامت ترا قلم اعجاز – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍ستمبر 2003ء کی زینت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
تیرا خیال کرامت ترا قلم اعجاز
کئے ہیں صفحۂ قرطاس پر رقم اعجاز
دکھایا تیری دعاؤں نے دم بدم اعجاز
ترا وجود تھا برکت ترا قدم اعجاز
خدا کرے یہ خلافت سدا رہے قائم
اور اس کے فیض سے لیتے رہیں جنم اعجاز