تیرا سفر ہو باعث ِ رحمت خدا کرے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5مئی 2005ء کی زینت مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک دعائیہ نظم سے انتخاب
تیرا سفر ہو باعث ِ رحمت خدا کرے
ہو لمحہ لمحہ ساعت ِ نصرت خدا کرے
دنیا بگوش ہوش سنے تیری بات کو
اترے دلوں میں تیری نصیحت خدا کرے
دنیا سمٹ کے آئے یوں قدموں تلے ترے
ظاہر ہو تجھ سے ایسی کرامت خدا کرے
فتح و ظفر سے تیرا عَلم سر بلند ہو
ہرگام پر ملے تمہیں رفعت خدا کرے