تیری بعثت ہوئی کُل جہاں کے لئے – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مارچ 2005ء کی زینت مکرم راجہ منیر احمد صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
تیری بعثت ہوئی کُل جہاں کے لئے
تو رحمت ہے کون و مکاں کے لئے
تری ذات جو وجہ تخلیق ہے
تو ہے اسوہ زمین و زماں کے لئے
تمہی نے ہیں کھولے سب اسرار عشق
تو سرخیل ہے عاشقاں کے لئے
ہے جاری خلافت ترے نور سے
یہ ہے آب بقا تشنگاں کے لئے