تیری ذات پاک ہے اے خدا تیری شان جلّ جلالہٗ – حمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 ؍جنوری2008 ء میں مکرم حکیم خلیل احمد مونگھیری صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

تیری ذات پاک ہے اے خدا تیری شان جلّ جلالہٗ
تیرے فضل کی نہیں انتہا تیری شان جلّ جلالہٗ
تیرا حسن لیس مثالہ ، ترا ملک لیس زوالہ
نہیں تجھ سا کوئی بھی دوسرا تیری شان جلّ جلالہٗ
تیرا جلوہ ہر جاہے چھا رہا جانے کس جگہ تو ہے خود چھپا
تیرا بھید کوئی نہ پا سکا تیری شان جلّ جلالہٗ
تُو مرا خدا ہے تو خود ہی آ ، تُو جمال اپنے مجھے دکھا
تو سکونِ دل مجھے کر عطاکر تیری شان جلّ جلالہٗ

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/dDFG5]

اپنا تبصرہ بھیجیں