تیری ہستی ہی عالم میں ہے پیارے وجہ رعنائی – حمدیہ نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 25؍اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ اے آر بدر صاحبہ کی نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
تیری ہستی ہی عالم میں ہے پیارے وجہ رعنائی
جبھی ہر دل ہوا جاتا ہے یاں تیرا تمنائی
خِرد سے چَھٹ ہی کب سکتی تھیں یہ تاریکیاں دل کی
تیرا نورِ وحی اترا تو ہر سُو روشنی چھائی
نہ کرنا دُور اے ساقی کبھی تو اپنی مجلس سے
پلا وہ بادۂ اطہر رہیں تا حشر مینائی
بہت اعجاز دکھلائے دعائے پیرِ کامل نے
مریض نیم جاں نے فیض سے اس کے شفا پائی