تین کاریں
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جون 1999ء میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ 1951ء میں میرے ایک ماموں میر فضل الدین صاحب اپنی ملازمت سے فارغ ہوکر ربوہ آئے۔ وہ موٹر مکینک تھے اور قادیان میں حضرت مصلح موعودؓ کے ڈرائیور رہ چکے تھے۔ انہوں نے ربوہ میں مستقل رہائش کے خیال سے یہاں ایک موٹر ورکشاپ کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا اور حضورؓ سے مشورہ کی درخواست کی۔ حضورؓ نے فرمایا: ’’یہاں ایک کار میری ہے، ایک تحریک جدید کی اور ایک صدر انجمن کی ہے، اگر ان تین کاروں پر ورکشاپ کھل سکتا ہے تو کھول لیں‘‘۔
پس آج ربوہ کی سڑکوں پر رواں دواں سینکڑوں کاریں دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس بستی پر کتنا فضل فرمایا ہے اور کس کس طرح نوازا ہے۔