ثبوت دے دیا عشّاق نے محبت کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں ایک پرانی اشاعت سے مکرم محمد شفیع اشرف صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔
اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ثبوت دے دیا عشّاق نے محبت کا
نصیب ہو گیا رُتبہ انہیں شہادت کا
کٹا دیئے رہِ حق میں انہوں نے سر اپنے
نگوں نہ ہونے دیا سر مگر صداقت کا
ہزار وار سہے جسم و جاں پہ اِک اِک نے
ہدف وہ بن گئے ہر قسم کی شقاوت کا
نثار کر دی ہر اِک چیز پاس تھی جو بھی
کیا دریغ نہ کچھ جان و مال و عزت کا
خدا قبول کرے جاں نثاریاں ان کی
ہمیشہ سایہ ہو ان پر خدا کی رحمت کا