جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن ربوہ کا صد سالہ خلافت احمدیہ جوبلی سووینئر
A4 سائز کے 80سے زائد رنگین صفحات پر مشتمل جامعہ احمدیہ ربوہ کے جونیئر سیکشن کی طرف سے خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی کے موقع پر شائع کیا جانے والا نہایت دیدہ زیب سووینئر موصول ہوا ہے۔ اس قیمتی سووینئر میں نہ صرف بہت سے علمی، تربیتی اور تحقیقی مضامین شامل اشاعت ہیں بلکہ ادارہ کے پاکیزہ ماحول اور روزمرہ معمولات سے متعلق بھی نہایت خوبصورتی سے اعدادوشمار اور تاریخی تصاویر کے ذریعہ سے عکاسی کی گئی ہے۔ الغرض مجموعی طور پر یہ خصوصی اشاعت ایک نہایت عمدہ پیشکش ہے ۔