جزیرہ نارفوک
آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع جزیرہ نارفوک کا رقبہ 15؍کلومیٹر ہے اور آبادی دو ہزار۔ اس جزیرے میں گزشتہ سو برس سے کوئی قتل نہیں ہوا، کوئی ڈاکہ نہیں پڑا، چوری اور رہزنی کی واردات نہیں ہوئی۔ یہاں کاروں اور گھروں کو تالے لگانے کا رواج نہیں ہے۔ سڑک پر کوئی مسلح گروپ نظر نہیں آتا۔
3؍ افراد پر مشتمل تھانہ کے ریکارڈ کے مطابق یہاں سو برس سے سوائے ٹریفک کی معمولی خلاف ورزیوں کے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر1997ء میں مکرم ہدایت اللہ ہادی صاحب کے قلم سے اس جزیرے کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔