جسمانی اور روحانی علاج … قادیان میں
حضرت بھائی عبدالرحمٰن صاحب رضی اللہ عنہ ہندوؤں سے مسلمان ہوئے تھے۔ آپؓ کے ایک مضمون میں جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ مارچ 1995ء کی زینت ہے، ایک مسلم نوجوان کا واقعہ بیان ہوا ہے جو عیسائی ہوکر گھر سے چلا گیا اور کچھ عرصہ بعد شدید بیمار ہوگیا تو اس کی بوڑھی دُکھی ماں جسمانی علاج کے بہانے اسے قادیان لے آئی جہاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعاؤں اور حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب ؓ کی ایک لمبے عرصہ کی توجہ، کوشش اور دعاؤں کی برکت سے اس کو جسمانی طور پربھی شفا ہوگئی اور اس کے کفر کا زنگ اتر گیا اور یہ روحانی مُردہ زندہ ہوگیا۔