جلسہ سالانہ ہوا ہے رُونما – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ اگست و ستمبر 2011ء میں جلسہ سالانہ کے حوالہ سے مکرم محمد ہادی مونس صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جلسہ سالانہ ہوا ہے رُونما
پھر وہی انوار کا دریا بہا
پھر خلیفۃالمسیح کے فیض سے
ہو گیا بیدار ہر سویا ہؤا
طائرانِ خوش نوا کی گونج سے
ہے سماں ایسا کہ جو پہلے نہ تھا
پھر وہی خوشبوئے گلہائے چمن
پھر وہی بادِ بہارِ جانفزا
آج تن آور ہے اے پیارے مسیح
پودا تیرے ہاتھ کا بویا ہوا
جلوہ اندھوں کو بھی آتا ہے نظر
آنکھ والے آنکھ سے پردہ ہٹا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں