جلوہ مستور آج دیکھیں گے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 2006ء میں مکرم لئیق احمد عابد صاحب کی جلسہ سالانہ قادیان کے حوالہ سے کہی گئی نظم ’’روشن جمال چہرہ‘‘ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
جلوہ مستور آج دیکھیں گے
بر سرِ طُور آج دیکھیں گے
اس حسیں چاند کو نکلنے دو
تا بہ مقدور آج دیکھیں گے
ایک وجد و سرور طاری ہے
حسن مسرور آج دیکھیں گے
جس کو حاصل ہے فتح و نصرت وہ
ابن منصور آج دیکھیں گے